مہر خبررسان ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان دہشت گردوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے قندوز شہر کے بیشتر علاقوں پر شدید جھڑپوں کے بعد دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا ہے۔اطلاعات کےمطابق افغان طالبان نے شمالی شہر قندوز کے بیشترعلاقوں میں افغان فورسز سے جھڑپوں کے بعد دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا جب کہ طالبان دہشت گردوں نے مزاحمت کے بعد فوج کو پیچھے کی جانب دھکیل دیا اور وہ علاقے جہاں چند روز قبل فوج نے قبضہ حاصل کیا تھا وہاں کا کنٹرول دوبارہ طالبان نے حاصل کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق 7 ہزار افغان فوجی طالبان سے قبضہ چھڑانے کے لئے آپریشن میں مصروف ہیں۔ ادھر افغان فوج کا کہنا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں کیوں کہ طالبان دہشت گردوں نے شہریوں کے گھروں میں داخل ہوکر انہیں یرغمال بنا رکھا ہے جس کے باعث گھر گھر سرچ آپریشن کے باعث آگے بڑھنے میں وقت لگ رہا ہے۔
افغان طالبان دہشت گردوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے قندوز شہر کے بیشتر علاقوں پر شدید جھڑپوں کے بعد دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا ہے۔
News ID 1858632
آپ کا تبصرہ